پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس طرح ملک کے حالات ہیں اس میں حکومت کاجانا بنتا ہے۔
جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ جس طرف حالات جارہے ہیں ہم کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں؟
اس کا جواب دیتے ہوئے پر مریم نواز نے کہا کہ میرا بھی یہی خوف ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف میاں نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز کو بھی نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز نے دادی بیگم شمیم اختر کا یادگار پیغام شیئر کردیا
مریم نواز کی نواز شریف کو پاکستان نہ آنے کی تلقین
انہوں نے کہا کہ میرا قاضی فائز عیسیٰ سے آج تک رابطہ نہیں ہوا، اگر عدلیہ اسٹینڈ لے تو یہ حالات نہ ہوں۔