منرل واٹر کمپنی کا مالک چین کا امیر ترین شخص بن گیا

152

دنیا کے سپر پاور ملک کہلوانے والے چین سے تعلق رکھنے والے ژانگ شنشان کی جانب سے جیک ما سے چین کی امیر ترین شخصیت ہونےکا اعزاز چھین لیا گیا ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے بلوم برگ بلین ایئر انڈیکس کی نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آن لائن تجارتی کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما اب چین کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔

جیک ما کی جگہ چین کے منرل واٹر بنانے والی کمپنی کے بانی ژانگ شنشان نے لے لی ہے جن کے اثاثے جیک ما سے 2 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔

ژانگ شانشان کون ہیں ؟

ژانگ شانشان چین میں مشہور ترین منرل واٹر کمپنی ’نانگ فو اسپرنگ‘ کے مالک ہیں، ژونگ اس ماہ کے اوائل میں چین کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔

گزشتہ دنوں بلوم برگ کی جانب سے جاری کی گئی فہر ست میں ژونگ 58.7 بلین ڈالر کے ساتھ حیرت انگیز طور پر چین کے امیر ترین شخصیت بن کر سامنے آئے ہیں ، رواں برس اگست تک ان کی کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی جبکہ اس وقت جیک ما کی دولت 56.7 بلین ڈالر ہے۔

ژانگ کے اثاثوں میں اچانک اضافے کی اہم وجہ ان کی ایک کمپنی ’بیجنگ وانٹائی بائیولوجیکل فارمیسی انٹرپرائز‘ کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں دو جامعات کے ساتھ اشتراک بھی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ژونگ اب ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر بھارتی صنعتکار مکیش امبانی موجود ہیں۔

دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی فہرست میں اب ژونگ کا نمبر 17 واں ہوگیا ہے۔

ژانگ شانشان نے1996ء میں چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں ’نانگ فو اسپرنگ‘ نامی منرل؛ واٹر کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں