پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں ڈنڈوں کے وار سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
شہید کانسٹیبل نفری کے ہمراہ 2 بھائیوں میں جھگڑے کی اطلاع پر موقع پر پہنچا تھا۔
ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار جاں بحق، ملزم زخمی
پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے سوہاوہ میں 2 بھائیوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر پولیس ٹیم پہنچی تھی جہاں ملزم نے اس پر مبینہ طور پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔
اس دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے کانسٹیبل وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جاں بحق اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔
جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل وقاص کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔









