مودی کو چڑیا گھر کے افتتاح پر سبکی کا سامنا، طوطے کا ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار

136

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں چڑیا گھر کے افتتاح کے موقع پر انڈین وزیراعظم کو سبکی کا سامنا ، کیواڈیا میں سردار پٹیل چڑیا گھر میں اجنبی طوطے کے ہاتھوں مودی کو شرمندگی اٹھانی پڑی، بارہا کوشش کے باوجود طوطا مودی کے ہاتھ پر نہ بیٹھا۔

بھارتی وزیرِ اعظم مودی جب چڑیا گھر کے اس حصے میں آئے جہاں پرندے موجود تھے تو اس دوران ایک میکا نسل کے طوطے نے مودی کے ہاتھ پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔

اس واقعے کی فوٹیج انڈین ٹی وی پر نشر ہوئی اور اس کے بعد اس کے چند کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی کے چڑیا گھر کے دورے کے مناظر ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائے جا رہے تھے اور ان پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر یہ کہہ رہے تھے کہ یہ پرندے ایک اجنبی کو دیکھ کر بھی خاصے پر سکون دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم جب انڈیا کے وزیرِ اعظم کے ہاتھ پر کپڑا ڈالا گیا اور انھوں نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو اس طوطے نے ان سے دور جانب سرکنا شروع کر دیا۔

اس کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے نریندر مودی دوسرے طوطوں کی جانب متوجہ ہوئے لیکن اتنے میں چڑیا گھر کی ایک اہلکار نے اس طوطے کو اپنے بازو پر اٹھایا اور اسے وزیرِ اعظم کے قریب لے آئیں۔

نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر ہاتھ بڑھایا لیکن طوطا اہلکار کے بازو سے ان کے کندھے تک آ پہنچا لیکن وزیرِاعظم کے ہاتھ پر نہیں بیٹھا۔ ایسے میں ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اینکر نے کہا کہ ʼیہ شرمیلا لگ رہا ہے، جسے منانے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔شاید اسے دھمکی لگائی گئی یا شاید اسے خود ہی عقل آ گئی اور بالآخر طوطا وزیرِ اعظم کے پاس آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں