موسم سرما میں گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات

موسم سرما میں گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات 88

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) حکومت نے پاکستان پورٹ گیس کنسورشیم کو پی ایس آر یو کی 150 ملین کیوبک فٹ یومیہ کی استعداد 90 دنوں کے لئے استعمال کر نے کی اجازت دے دی ۔ پی جی پی سی ایل کے ای اور سی این جی سیکٹر کو موسم سرما میں گیس فراہم کرے گی ۔جس کے لئے پی جی پی سی اور پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے درمیان سمجھوتہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا ۔ اس مثبت پیش رفت کا مقصد موسم سرما میں ممکنہ پیش آنے والے گیس کے بحران سے نمٹنا ہے ۔یہ اہم فیصلہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی زیر صدارت بدھ کو ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا ۔پی جی پی کنسورشیم کے چیف اگزیکیٹو فصیح احمد نے کہا کہ اس سہولت کو اوگرا اور اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ حاصل ہے تا کہ قانونی تقاضے بر وقت پورےکئے جاسکیں ۔ یہ انتظام مارچ 2021تک چلے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں