جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی ڈرائیور سمیت شہادت کے واقعے میں اہل خانہ نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے اندراج مقدمہ سے انکار کا فیصلہ مولانا عادل خان کے رفقاء سے مشورے کے بعد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہل خانہ کے انکار کے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ڈرائیور کی شہادت کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سپرد کردی جائیں گی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں چند روز قبل نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مولانا عادل خان، ڈرائیور سمیت شہید کردیے گئے تھے۔