مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے 50 لاکھ انعام کا فیصلہ

104

کراچی(این این آئی) پولیس نے مولانا عادل خان اور انکے ڈرائیور کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے 50 لاکھ انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی سربراہی میں مولانا عادل خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واقعے سے متعلق تمام پہلووں پر تبادلہ خیال اور دستیاب شواہد کی روشنی میں کی جانے والی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر کے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ارسال کردی ہیں اور ان کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سے انعامی رقم مقرر کرنے سے متعلق سفارش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں