پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی خوبرو سُپر ماڈل مہرین سید اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جڑی رہتی ہیں اور اپنی نجی زندگی اور نئے پروجیکٹ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں مہرین سید نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، مہرین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں اور اپنے بیٹے کو بے حد پیار کر رہی ہیں۔
مہرین سید کا ننھا سا بیٹا بھی اُن کے ساتھ خوب خوش نظر آ رہا ہے۔
مہرین سید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیٹے سے متعلق کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت اور رحمت۔‘
مہرین کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اُن کی اور اُن کے بیٹے کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔