میاں چنوں (نمائندہ جنگ) میاں چنوں میں پانچ ملزمان نے 14سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں 5 ایٹ اے آر کے رہائشی شہباز ولد عمر دراز سرگانہ کو اس کا قریبی دوست موبائل دکھانے کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھاکر کھیتوں میں لے گیا جہاں پر پہلے سے چار افراد موجود تھے جنہوں نے اُس سے زیادتی کی اور موبائل سے ویڈیو بھی بناتے رہے۔ اس دوران شور سن کر اہل علاقہ آگئے جس پر ملزمان متاثرہ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
میاں چنوں: پانچ ملزمان کی 14 سالہ لڑکے سے زیادتی، مقدمہ درج
173









