میرا کی پرفارمنس کے دوران تھیٹر کے باہر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

میرا کی پرفارمنس کے دوران تھیٹر کے باہر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار 130

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی اسلام آباد میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران تھیٹر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھیٹر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سینما کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے لیے فائرنگ کی جبکہ اس سے قبل بھی یہ ملزمان ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو اداکارہ میرا کی اسلام آباد میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران تھیٹر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں