میلانیا ٹرمپ نے ’وائٹ ہاؤس‘ کو آخری بار کیسے سجایا؟

میلانیا ٹرمپ نے ’وائٹ ہاؤس‘ کو آخری بار کیسے سجایا؟ 77

وائٹ ہاؤس میں چند دنوں کی مہمان امریکی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی آمد پر ہر سال کی طرح اس سال بھی وائٹ ہاؤس کو سجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

امریکی خاتون اول کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں چند دنوں کی مہمان میلانیا ٹرمپ نے اس سال بھی وائٹ ہاؤس کو کرسمس کی آمد پر دلہن کی طرح سجا دیا ہے۔

میلانیا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ خود وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہی ہیں اور سجاوٹ کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اس سال بھی وائٹ ہاؤس کو کرسمس ٹری سمیت، لال پھولوں، برقی قمقموں، اور مہنگے ترین فانوس کی مدد سے سجایا گیا ہے، اس سال کی سجاوٹ میں ٹرین کا ایک ماڈل قابل زکر ہے جس پر ’ امریکا دی بیوٹی فُل‘ لکھا گیا ہے۔

میلانیا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’رواں سال کے اس خاص اور اہم وقت کے دوران وہ عوام کے ساتھ امریکا کی خوبصورتی کو شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہیں۔‘

میلانیا کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ’وہ اپنی قوم کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم سب ایک ساتھ اس سرزمین کی خوشیاں مناتے ہیں اور اس سرزمین کو اپنا گھر کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں