میڈیکل کالجز میں داخلوں کا تنازع، فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب

111

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے تنازع سے متعلق دائر درخواست پر دیگر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے ۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں وفاق اور سندھ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے تنازع سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت وکیل صوبائی میڈیکل کالجز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیر ایجوکیشن کے علاوہ تمام تعلیمی نظام صوبے کے تحت ہوتا ہے، پروفیشنل کالجز میں انٹری ٹیسٹ انٹرمیڈیٹ نصاب کے لحاظ سے ہوتے ہیں، امتحان تو مضامین کی بنیاد پر لیے جاتے ہیں، سینٹرلائزڈ سسٹم یکساں تعلیمی نصاب کے بغیر نہیں بن سکتا، انٹرمیڈیٹ کے بنیادی مضامین صوبے تیار کرتے ہیں، وفاق کیسے صوبے کے سلیبس کی بنیاد پر امتحان لے سکتا ہے ؟ کونسل کی تشکیل ہی درست نہیں، غیر متعلقہ ممبرز بھی شامل ہیں، وزیر اعظم کے پاس کونسل کی اسٹرکچرنگ کا اختیار نہیں ، وزیر اعظم نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، کونسل بن گئی مگر اب تک بورڈ نہیں بنایا گیا،ایکٹ کے مطابق بورڈ ہی امتحانات

لینے کا مجاز ہے۔ دوران سماعت سندھ حکومت کی جانب سے بھی تحریری جواب جمع کرایا گیا۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت اور تعلیم صوبائی معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں