میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، چیئرمین نیب

101

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب کی سخت پالیسی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کیس اور وائٹ کالر کرائم جیسے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، تمام مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے،وہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ اور نیب کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے، تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے اور لوٹی ہوئی رقم کی وصولی کیلئے اعلیٰ ترین ادارہ ہے، نیب ٹھوس شواہد اکٹھا کرنے کے بعد سائنسی خطوط پر وائٹ کالر کرائمزکی انکوائری اور تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں