میگھن آخری شاہی تقریب سے قبل پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں، شاہی مصنفین

میگھن آخری شاہی تقریب سے قبل پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں، شاہی مصنفین 129

ان دنوں کیلیفورنیا میں اپنے شوہر شہزادہ ہیری اور بیٹے آرچی کے ساتھ مقیم ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اس وقت پھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں جب بطور شاہی خاندان کے فرد انھوں آخری شاہی تقریب میں شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اس سال جنوری میں شاہی خاندان کے سینیئر رکن کی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور دونوں نے مارچ 2020 میں ویسٹ منسٹر ایبے میں اپنی آخری شاہی تقریب میں شاہی خاندان کے رکن کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔

فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب کے مصنفین کے مطابق ڈچز آف سسیکس اپنے شوہر پرنس ہیری کے ساتھ اپنی آخری شاہی مصروفیت کے موقع پر ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی کامن ویلتھ سروس میں شرکت سے قبل ایسوسی ایشن آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز کے طلبہ سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کے دوران انکی آنکھیں بھر آئی تھیں۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل سرکاری طور پر اپریل 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے۔

دریں اثنا اطلاعات کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مارکل پرائم ٹائم ٹیلی ویژن پروگرام میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ جس میں ٹائم میگزین ک جانب سے دنیا کے انتہائی بااثر افراد کی سالانہ فہرست کے حوالے سے ایک تقریب ہوگی۔

اسکے علاوہ شاہی جوڑے کو ای نیوز کے ایک پرومو میں ان کے شاہی خطاب ڈچز آف سسیکس کے بجائے عام سے انداز میں صرف ہیری اور میگھن کے ناموں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم ٹائم کے مضمون میں جس میں اس ایونٹ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے اس میں انکے شاہی خطاب کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں