نئی دلی میں آٹھ ماہ کے دوران بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ

143

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایئر انڈیکس کے مطابق 24 گھنٹوں میں فروری سے اب تک کی بدترین ایئرکوالٹی (مضر صحت) ریکارڈ کی گئی۔

خبرایجنسی کےمطابق نئی دلی میں صبح کے وقت نارنجی اسموگ چھائی رہی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 24 گھنٹوں میں فروری سے اب تک کی بدترین ایئر کوالٹی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی میں اضافہ کورونا مریضوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ایئرکوالٹی میں بہتری آجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں