کراچی (سٹاف رپورٹر) ماضی میں مصباح الحق کرکٹ کمیٹی کے رکن رہ چکےہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح نے کہا کہ لوگ کمیٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں یہ ہر بندے کا اپنا فیصلہ ہے؟ مصباح الحق نے کہا کہ جو کوچز ماضی میں مجھ پر تنقید کرتے تھے اور اب ان کی پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے مجھے ان ناموں سے مسئلہ نہیں ہے ایڈ جسٹ کرنا پڑتا ہے اب مل بیٹھیں گے ۔ اس پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں پی سی بی پر تنقید کرنے والے محمد یوسف، فیصل اقبال، باسط علی، عتیق الزماں ، عبدالرزاق، غلام علی اب پی سی بی کے کوچز بن گئے ہیں۔ مصباح الحق نےکہا کہ وہ سوشل میڈیا یا کسی کے بیانا ت پر فیصلے نہیں کر رہے ، پلانز کے مطابق فیصلے کرتے ہیں اور یہ فیصلے اگر کسی کی خواہش کے مطابق ہو جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا کے کہنے پر ہوا حالانکہ ایسا نہیں ہے ہمیں علم ہی نہیں ہوتا کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہوتا ہے۔
ناقدین کوچ بن گئے، مسئلہ نہیں، ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، مصباح
137