نسیم شاہ کے بھائی حنین بھی کرکٹ اسٹار بننے کو تیار

124

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی پاکستان کرکٹ کا روشن مستقبل ہیں۔

حنین شاہ نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سنٹرل پنجاب انڈر19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حنین شاہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے کسی بھی ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کر رہے ہیں۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں انہوں نے اپنا پہلا میچ سدرن پنجاب انڈر19 کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا، جہاں تیز رفتار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

حنین شاہ نے بھی بڑے بھائی کی طرح بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کا خواب اپنی آنکھوں میں سجا رکھا ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ان کے آئیڈیل کرکٹر ہیں، وہ اب بھی ان کے ساتھ گھر کے صحن میں کرکٹ کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں