کورونا وائرس بالی ووڈ میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے جہاں ایک اور اداکار ویوان شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے ویوان شاہ اپنی ویب سیریز کی تشہیر میں مصرف ہیں۔
اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ویوان کی کچھ روز سے طبیعت اچھی نہیں تھی جبکہ ان میں کوویڈ19 کی نشانیاں بھی موجود تھیں۔
تاہم کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کوویڈ19 کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں ویوان نے خود کو کورونا وائرس ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں پردے پر آنے والے ویوان نے اس بیماری سے لڑنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرلی ہیں۔