نعمان اعجاز چلتے پھرتے اسکول ہیں، اقرا عزیز

169

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کو چلتا پھرتا اسکول قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ سینئر اداکار نعمان اعجاز بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کے نئے آنے والے ڈرامے ’رقیب سے ‘ کی ہے جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اقرا عزیز نے نعمان اعجاز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سر میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اِس دوران میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا اورآپ کے ساتھ ایک اچھا وقت گُزارا۔‘

اقرا عزیز نے لکھا کہ ’آپ ہمارے ایک ایسے لیجنڈ ہیں جنہوں نے ہماری انڈسٹری کو 32 سال دیے لیکن اس کے باوجود بھی آپ میں بالکل غرور نہیں ہے بلکہ آپ تو خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔‘

اداکارہ نے نعمان اعجاز کےساتھ گُزرے وقت کو ایک بہترین خوشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے ساتھ گُزرا ہر لمحہ میرے لیے ایک قیمتی یاد ہے۔‘

آخر میں اقرا عزیز نے اداکار کو اسکول قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں آپ ایک چلتے پھرتے اسکول ہیں۔‘

واضح رہے کہ ڈراما ’رقیب سے‘ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیاجائے جس میں اقرا عزیز اور نعمان اعجاز کے ساتھ گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی پہلی بار ڈراموں کی دُنیا میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں