ننھے فنکاروں نے ماہرہ کو خوش کردیا

156

ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دو فنکار بچوں نے اپنے فن سے انھیں خوش کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا اور اس میں ننھے فنکار ریان اور اسحاق کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں بچے مختلف گانوں پر طبلہ بجاتے ہوئے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اسی دوران ان بچوں نے طبلے پر ماہرہ خان کی ایک فلم کے گانے مورے سیّاں کی دھن بھی بجائی۔

ماہرہ خان نے بچوں کی اس پرفامنس کو پسند کرتے ہوئے انھیں خوب داد بھی دی۔

اپنے پیغام میں ماہرہ نے کہا کہ میرے گانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہت بہت شکریہ، آپ دونوں بہت باصلاحیت ہیں۔

انھوں نے ان بچوں کی پرفارمنس کو براہِ راست دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں