بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی 20 سالہ پرانی خواہش پوری ہوگئی۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ہندی میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے اپنا ایک پرانا واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی فلم ڈائریکٹر سدھیر مشرا کے ساتھ کام کریں گے جو ان کی دلی خواہش تھی۔
سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سے متعلق ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ جب 2000 میں فلم ’کلکتہ میل‘ کی شُوٹنگ کے دوران ایک اسِسٹنٹ ڈائریکٹر نے فلم کے ڈائریکٹر سدھیر مشرا سے ملوانے کا وعدہ کیا تھا۔