مریکی ماہر امراض قلب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کورونا کے دوران سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
امریکا کے ماہرامراض قلب ڈاکٹر فیاض شال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کے فزیشن ڈاکٹر لارنس کی تجویز سے متفق ہوں، نواز شریف کو لندن میں انجیوگرافی کرائے بغیر واپس نہیں جانا چاہیے۔
ڈاکٹر فیاض شال نے کہا کہ نواز شریف کو کورونا میں سفر سے جان کا شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، انہیں تازہ ہوا میں کھلی جگہ پر باہر نکلنا چاہیے۔
امریکی ماہر امراض قلب نے کہا کہ نوازشریف شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جو پاکستان جانے سے مزید بڑھ جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر فیاض شال نے مزید کہا کہ نواز شریف گردے اور شوگر کی بیماری کا بھی شکار ہیں،اُن کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان کی سرجری بھی ضروری ہے۔