نیب کا پی آئی سی شعبہ پروکیورمنٹ میں مبینہ بےضابطگیوں کا انکشاف

118

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شعبہ پروکیورمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔6ہزار مقدار والی ادویات کو صفر لگا کر ساٹھ ہزار میں تبدیل کر دیا گیا، قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے اس حوالے سے انکوائری شروع کر دی اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فارماسسٹ کے حوالے سے تفصیلات مانگی ہیں اور لاہور پی آئی سی میں فارماسسٹ محمد یوسف اور ظفر شاہ کے حوالے سے نیب نے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ نیب نے ہسپتال کے ٹینڈرز اور ورک آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ملزمان نے انتظامیہ سے ملکر ادویات کی 6 ہزار مقدار کو 60 ہزار میں بدل دیا تھا مقدار میں ایک صفر کی تبدیلی سے کروڑوں روپے کمائے گئے جب معاملہ سامنے آیا تو پھر کروڑوں کی ادویات ضائع کرنا پڑیں۔ نیب نے پی آئی سی کی انتظامیہ سے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں