نیدرلینڈز: سعودی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ ملزم گرفتار

119

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں سعودی سفارت خانہ پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ ملزم گرفتار کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈچ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی سفارت خانے کی عمارت میں فائرنگ کے سلسلے میں ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک کار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ روز دی ہیگ میں موجود سعودی سفارت خانے کی عمارت پر متعدد گولیاں چلائی گئی تھیں، جس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں