نیشنل ٹرے ہاکی: پنجاب نیا چیمپئن، ماڑی پٹرولیم کو شکست

162

نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجاب نے ماڑی پٹرولیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ انتہائی دلچسپ رہا، پنجاب اور ماڑی پٹرولیم کے درمیان ٹائٹل کے فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) نے پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو مات دی۔

ٹرے نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پنجاب کا مقابلہ ماڑی پیٹرولیم سے تھا، پہلے تین کوارٹرز میں پنجاب کی ٹیم چھائی رہی۔

تیسرے کوارٹر کے اختتام تک پنجاب کو دو۔صفر کی برتری حاصل تھی لیکن چوتھے اور آخری کوارٹر میں ماڑی پٹرولیم نے کم بیک کیا اور مقابلہ 2 ،2 گول سے برابر ہوگیا۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہوا، جس میں پنجاب نے 2 کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا، میچ کا فائنل اسکور 6 کے مقابلے میں 4 گولز رہا۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے ایچ ای سی کو شکست دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں