نیشنل ٹی ٹوئنٹی: خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنے میچز جیت لیے

111

لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن کی ٹیم 20 ویں اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، تیمور سلطان 72 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ثمین گل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کے پی نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد عارف نے ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔

دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کو بلوچستان کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے، عبدالواحد نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عمران نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب 8 وکٹوں پر 118 رنز تک محدود رہی ، انس مصطفیٰ نے 25 رنز بنائے، اختر شاہ اور گوہر فیاض نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں