نیوزی لینڈ، حجاب خواتین پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں شامل

113

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میں حکام نے زیادہ سے زیادہ مسلمان خواتین کو محکمہ پولیس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے پولیس کی سرکاری وردی (یونیفارم) میں حجاب متعارف کروا دیا ہے۔ حال ہی میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والی کانسٹیبل زینا علی پولیس یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے والی پہلی مسلمان افسر بنیں گی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ’متنوع سماج‘ کی عکاسی کرنے والی پولیس سروس تشکیل دینا ہے جس میں ’سبھی (مختلف نسلوں اور مذہبوں) کی شمولیت‘ کا اظہار ہو۔ نیوزی لینڈ کے علاوہ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس اور سکاٹ لینڈ پولیس کے محکمے مسلمان خواتین افسران کو یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کا اختیار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں