نیپرا کل بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کرے گی

120

نیپرا کل بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت کرے گی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 85 ارب 20 کروڑ روپے مانگ رکھے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق ملک بھر کی 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی اپریل سے جون 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 85 ارب 20 کروڑ روپے مانگے ہیں۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے مانگی گئی مجموعی رقم میں 81 ارب روپے سے زیادہ کیپیسٹی ادائیگیوں کے لیے مانگی گئی رقم شامل ہے باقی رقم آپریشنز اور مینٹیننس سمیت مختلف مدوں میں مانگی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ان درخواستوں پر 26 نومبر کو بھی سماعت کی تھی تاہم سماعت کے آغاز میں ہی آئیسکو سمیت کچھ کمپنیاں مانگی گئی رقم کی وضاحت نہ کر پائیں تھیں جس پر سماعت یکم دسمبر تک منسوخ کرتے ہوئے کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ آئندہ سماعت میں مانگی گئی رقم کی وضاحت کریں ورنہ اتھارٹی اس رقم کی منظوری نہیں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں