اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ورکرز ویلفیئر فنڈز میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم افتخار رحیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جمعرات کو نیب نے ملزم کا ریمانڈ ختم ہونے ہر عدالت پیش کیا اور مزید کی استدعاکی، عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ورکرز ویلفیئر فنڈز کرپشن کیس، ملزم افتخار رحیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
