وزیراعظم عمران خان کا دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ

128

وزیراعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ہے۔

چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر عمران خان نے مختصر خطاب کیا اور کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی ترقی سے گلگت بلتستان کے پسماندہ عوام مستفید ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، واپڈا اس کی تعمیر میں محنت سے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے پانی ذخیرہ ہوگا اور بجلی بھی بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی کار آمد معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں