وسیم اکرم کا بیٹی کے لباس پر تنقید کرنے والے کو جواب

154

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی 5 سالہ بیٹی عائلہ کے لباس پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے بیٹی کے ساتھ واک کرنے کی تصویر شیئر کی جس میں عائلہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جس نے شرٹ کے ساتھ شارٹس پہن رکھے ہیں۔

اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے وسیم اکرم کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اسلام کے مطابق زندگی بسر کریں اور اپنی بیٹی کو مناسب کپڑے پہننا سکھائیں۔‘

وسیم اکرم نے اپنی بیٹی سے متعلق اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں، براہ کرم اپنے کام سے کام رکھیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں