وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ سے اسلام آباد میں بوسنیا کے وزیرِ سیکیورٹی نے ملاقات کی ہے۔
بوسنیا کے وزیرِ سیکیورٹی سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان نے انسانی ٹریفکنگ و اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے یہ گھناؤنا جرم روکنے کیلئے کوسٹ گارڈ اور ایف سی کی نئے چیک پوسٹ بنائیں، پاکستان غیر قانونی تارکینِ وطن کے معاملے سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔
وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن ملک کیلئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ملک میں تعمیرات کی صنعت کیلئے اقدامات سے نوکریوں کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
اس موقع پر بوسینا کے سیکیورٹی کے وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غیر قانونی تارکینِ وطن کے بارے میں معاہدہ تعلقات کو زیادہ مضبوط کرے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجز سے کامیابی سے نبرد آزما ہوا ہے، ہم پاکستان کی بہتر انٹیلی جنس، پولیس اور سرحدی انتظامات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔