وہاڑی :ذہنی معذورخاتون سے 5 افراد کی مبینہ زیادتی

67

وہاڑی میں ذہنی معذور خاتون سے 5 افراد کی مبینہ زیادتی ، پولیس نے خاتون کو بازیاب کراکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

وہاڑی کے علاقہ ساہوکا میں ذہنی معذور خاتون کو 5 ملزمان یونین کونسل کے خالی سرکاری کوارٹر میں اغواء کرکے لے آئے اور درندگی کا نشانہ بنایا۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرخاتون کوبازیاب کرایا اورتمام 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کاکہناہے کہ خاتون کاذہنی توازن ٹھیک نہیں اوراس کاتعلق فیصل آباد سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں