وہاڑی: زیادتی و قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا

وہاڑی: زیادتی و قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا 158

وہاڑی میں زیادتی اور قتل کے مجرم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنادی گئی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میلسی جہانگیر اشرف نے زیادتی و قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

مجرم اظہر نے 11 ماہ قبل 5 اور 7 سالہ بچیوں سے پہلے زیادتی کی اور اس کے بعد انہیں قتل کردیا تھا۔

مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میلسی میں درج کیا گیا تھا، اظہر نے عدالت کے روبرو اپنا جرم قبول کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں