ویانا فائرنگ میں 5 افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

71

ویانا(اے ایف پی /جنگ نیوز )آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کےواقعے میں 5افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔حملے میں 22افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس نے چھاپا مار کارروائیوں میں چودہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سوئٹزرلینڈ سے بھی دو افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورسز نے ایک حملہ آور کو مار دیا ہے جبکہ ایک اب بھی مفرور ہےاور اس کی تلاش کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے ،دہشتگرد حملے کے دوران ترکی کے دو نوجوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچایا۔ ترک مہاجرین رجب طیب گلتکن اور میکائل اوزن نے پیر کو ہونےوالے حملے میں ایک پولیس افسر اور دو خواتین کی جانیں بچائیں۔دوسری جانب امریکا، اقوام متحدہ، اٹلی اور پاکستان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشتگرد حملے کی مذمت کی

ہے۔آسٹرین حکام کاکہنا ہے دہشتگرد داعش کے حامی ہیں،آسٹریا میں وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت ویانا میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ، سیناگوگ، کے پاس ہونے والے حملے میں اب تک کم از کم چارافراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں