ویت نام میں سونے سے ہوٹل بنا لیا گیا

ویت نام میں سونے سے ہوٹل بنا لیا گیا 95

ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ایک ہوٹل بنایا گیا ہے، ہوٹل کی عمارت کو باہر سے آراستہ کرنے کے لیے سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

ہوٹل کے اندر ساز و سامان بھی سونے سے تیار کیا گیا ہےجبکہ ہوٹل آنے والوں کو جو کھانا پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ہوٹل ویت نام کے ایک ڈیولپر نے تعمیر کیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔

یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کے قیام کا معاوضہ 250 امریکی ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں