ٹائم لگے گا بھائی 6 مہینے بعد واپس آیا ہوں، سلمان خان

ٹائم لگے گا بھائی 6 مہینے بعد واپس آیا ہوں، سلمان خان 85

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان بھی طویل عرصے بعد فلم کی شوٹنگ کرانے کیلئے ایکشن اور ری ٹیکس کی دنیا میں واپس آگئے۔ کورونا کی پابندیوں کے باعث فلمی دنیا اور ماحول سے لمبے وقفے کے آثار سلمان خان پر نمایاں تھے۔

فلم رادھے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے کئی بار ’ری ٹیکس‘ کئے اور انہوں نے سیٹ پر موجود لوگوں سے کہا کہ ’ٹائم لگے گا بھائی 6 مہینے بعد واپس آیا ہوں‘۔

اسی فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ دیشا پٹانی اور اداکار جیکی شروف بھی شامل ہیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی آنے والی فلم رادھے کے لئے 6 مہینے بعد شوٹنگ پر واپس آئے ہیں۔ جس کے لئے سیٹ پر کورونا سے بچاؤ کے لئے بہترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

فلم انتظامیہ کے مطابق شوٹنگ کے دوران اور اس کے علاوہ بھی سیٹ پر موجود ہر شخص فیس ماسک پہنے رکھتا ہے تا کہ سین ریکارڈ کراتے وقت سلمان خان فیس ماسک اتار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں