ٹرمپ کا بیان جمہوریت پر متعصبانہ حملہ ہے: گورنر پنسلوانیا

116

پنسلوانیا کے ڈیموکریٹ گورنر ٹام وولف نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے قبل اپنی جیت کا اعلان کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

گورنر پنسلوانیا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پنسلوانیا میں ایک ملین سے زائد میل ان بیلٹس ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان پنسلوانیا کے انتخابات، ہمارے ووٹوں اور جمہوریت پر متعصبانہ حملہ ہے۔

گورنر پنسلوانیا نے کہا کہ پنسلوانیا میں شفاف انتخابات ہونگے، ہم ہر ووٹ کی گنتی کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں، مجھےایک شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انتخابی نتائج روکنے کو فراڈ قرار دے دیا، اس صورتِ حال پر سپریم کورٹ جانے کا اشارہ بھی دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں