ٹرمپ کی انتخابی نتائج کیخلاف دائر اپیل مسترد

ٹرمپ کی انتخابی نتائج کیخلاف دائر اپیل مسترد 95

امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی انتخابی نتائج کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے انتخابی نتائج کے خلاف صدر ٹرمپ کے حامیوں کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

ری پبلکنز کی جانب سے دائر کیس میں پنسلوانیا کے میل ان بیلٹس کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

ری پبلکنز کی اپیل کو وفاقی اپيلز کورٹ کے جج نے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا سے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن 81 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔

جو بائیڈن صدر بننے کے لیے درکار 270 ووٹوں کا ہندسہ عبور کر کے 306 الیکٹورل ووٹ بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں