ٹرمپ کی صدارتی مہم کےمنیجر بھی کورونا وائرس کا شکار

156

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے بعد ٹرمپ کی صدارتی مہم کے منیجر بل اسٹیفن ( Bill Stepien ) کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی صدارتی مہم کےمنیجر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آجانے پر اب اپنے گھر سے ہی کام کرینگے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بہتر علاج کے لیے انہیں وائٹ ہاؤس سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے، ان میں کوویڈ 19 کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جبکہ ٹرمپ اسپتال منتقلی کے وقت فیس ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ چند روز ملٹری اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔ جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے۔

اسپتال منتقلی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹس عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیے گئے ہیں جبکہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں۔ پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی آٹھ گرام ڈوز دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ تھکاوٹ کا شکار ہیں۔ انہیں وٹامن ڈی، ایسپرین، فیموٹائی ڈینfamotidine اور میلاٹونین melatonin بھی دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں