پاکستان میں 6 ماہ بعد گالف کی سرگرمیاں شروع

219

پاکستان میں چھ ماہ بعد گالف کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں، کراچی میں شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 300 پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔

کورونا وباء کا زور کم ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا بڑا گالف ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔

ایونٹ میں ملک بھر کے 300 گالفررز ایکشن میں ہیں، جن میں سے 52 پروفیشنل گالفرز کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ سینئیر پروفیشنلز میں سے 18 اور جونئیر پروفیشنلز میں سے 15 کا انتخاب ہوگا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور غضنفر عباس کا کہنا ہے کہ پروفیشنلز کے لیے ٹورنامنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

غضنفر عباس نے کہا کہ ایونٹ میں شریک گالفرز مکمل ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ بارش سے نقصانات کے بعد کورس کو بڑے ٹورنامنٹ کے لیے تیار کرنا چیلنج تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں