پاکستان کاموسٹ وانٹڈ ملزم عابد 11روز بعد بھی آزاد

پاکستان کاموسٹ وانٹڈ ملزم عابد 11روز بعد بھی آزاد 88

پاکستان کا موسٹ وانٹڈ اور موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی 11 روز بعد بھی آزاد ہے۔

ڈی آئی جی شہزاد سلطان نے کہا ہے کہ عابد علی گرفتاری کے لیے جال بچھادیا گیا ہے، شفقت علی کی طرف مرکزی ملزم بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تلاش کے لیے پولیس کی 8 ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔

شہزاد سلطان کے مطابق ٹیموں میں سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ شامل ہیں جبکہ تمام اضلاع میں ریپڈ ریسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اضلاع میں ملزم عابد کے تمام ٹھکانوں کے پیشِ نظر مربوط جال بچھادیا ہے۔

موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ ابھی تک اس کیس کی تفتیش میں صرف 2 ملزمان ملوث پائے گئے ہیں، جن میں سے شفقت گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں