قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ 26 ٹن امدادی سامان لے کر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق امدادی سامان میں میڈیکل آلات اورطبی عملے کے حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی سامان میں 2 لاکھ 50 ہزار فیس ماسک بھی شامل ہیں۔
ترجمان قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں 50 ہزار حفاظتی سوٹ، 50 ہزار گاؤن اور پچاس ہزار حفاظتی چشمے شامل ہیں۔
شام کے وزیرخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسی مشکل صورتحال میں مدد کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں۔