پاکستان کے حالات پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی شدید مایوس ہے، ملک نور اعوان

پاکستان کے حالات پر اوورسیز پاکستانی کمیونٹی شدید مایوس ہے، ملک نور اعوان 107

نون لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات پر پاکستانی قوم اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی شدید مایوس ہے، مایوسی سے نکلنے کے لیے ملک میں شفاف انداز میں نئے انتخابات ضروری ہوگئے ہیں۔

نون لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ووٹ حکمراں جماعت کے مجموعی ووٹوں سے بھی دوگنے ہیں اور پوری یی ڈی ایم کا یہ مطالبہ ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے نئے انتخابات کے سوا کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ حکومت کے پاس اقتدار پر قابض رہنے کے لیے اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اگر ملک میں انصاف ہوتا اور نیب اپنی حقیقی روح کے مطابق کام کرتا تو اس وقت آدھی حکومت جیلوں کے پیچھے ہوتی۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں جبکہ مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کی غیر موجودگی میں بہترین قائدانہ کردار ادا کررہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے حکمرانوں کا ظلم بھی حد سے بڑھ چکا ہے جو اب جلد مٹنے والا ہے اور عوام کو عنقریب میاں نواز شریف کی شکل میں حقیقی لیڈر کی حکمرانی نصیب ہوگی۔

تقریب سے نون لیگ جاپان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر گجر، جنرل سیکریٹری شمس بٹ اور یوتھ ونگ جاپان کے صدر ملک ارشد نے بھی خصوصی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں