پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری، عبدالرزاق داؤد

پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری، عبدالرزاق داؤد 145

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی تجارتی اشیا کی لسٹ کا تبادلہ آئندہ ماہ کے وسط تک افغانستان سے کیا جائے گا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ وزرات تجارت میں ہونے والے اجلاس میں متعلقہ فریقین سے تجاویز لیں، حتمی ترجیحی تجارتی لسٹ کے لیے مختلف شعبوں کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام برآمد کنندگان سے گزارش ہے اپنی تجاویز وزرات تجارت کو بھجوادیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں