پاکستان بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے بلوچستان کے ساحلی علاقےاورماڑہ میں سمندر میں پھنسی کشتیوں کو بچانے کے لیے امداد فراہم کی۔
تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سے اورماڑہ بندرگاہ کے قریب لنگر انداز ماہی گیروں کی کشتیاں بڑی تعداد میں مختلف اطراف میں بہہ گئیں جبکہ کچھ کشتیاں ڈوب گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر 35 میرینز پر مشتمل پاک بحریہ کی ٹیم میرین فاسٹ بوٹس کے ہمراہ ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ ہوئی۔
امدادی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کشتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جبکہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔