چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر اعظم عمران خان سے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ڈائریکٹریٹ جنرل پبلک ریلیشنز، نیول ہیڈکواٹرز، اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو چیف آف دی نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔