پرنس ہیری کیوں آبدیدہ ہوگئے تھے؟

116

برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن اور خاندان سے الگ ہوکر امریکا جابسنے والے پرنس ہیری اس وقت آبدیدہ ہوگئے تھے جب اس سال کے وسط میں ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا اسقاط حمل ہوا۔

یہ بات میگھن مارکل نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں تحریر کیے گئے اپنے ایک مضمون میں بتائی، ڈچز آف سسیکس نے انتہائی دکھی انداز میں تحریر کیے گئے اس مضمون میں بتایا کہ اپنے گھر متوقع دوسرے بچے کی پیدائش سے قبل اسقاط حمل کی اس اطلاع پر پرنس ہیری اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے تھے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ چند گھنٹوں بعد جب پرنس ہیری میرے پاس اسپتال میں موجود تھے۔ تو میں نے ان کا ہاتھ تھام کر انھیں تسلی دی، تب میں نے محسوس کیا کہ انکی ہتھیلیاں میرے اور انکے آنسوؤں سے بھیگی ہوئی تھیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس تکلیف دہ صورتحال کے سبب میں یہ سوچ رہی تھی کہ ہم دونوں اس دکھ کو کس طرح بھول پائیں گے۔ اپنے بچے کو کھودینا ایک ناقابل برداشت دکھ ہوتا ہے اور ایسا تجربہ بہت سے لوگوں کو ہوتا ہے لیکن اسکا ذکر چند ہی کرتے ہیں۔

اپنے اس دکھ کے موقع پر مجھے اور میرے شوہر کو اسپتال میں پتہ چلا کہ ہر 100 میں سے 10 سے 20 خواتین کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا گو کہ یہ دکھ سانجھا ہے لیکن یہ بات کرنا معیوب یا ممنوع اور اسے غیر ضروری شرم کا باعث سمجھا جاتا ہے، اور اس دکھ کا شکار ہونے والے کو اسے تنہا ہی سہنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں