معروف بھارتی اداکارہ اور بزنس وومن پریتی زنٹا کا نام ساتھی اداکار نے کس طرح بدل دیا تھا؟ اس کا تذکرہ خود پریتی نے کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے فلم سولجر کے ساتھی اداکار بوبی دیول کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
انھوں نے اپنے پیغام میں فلم سولجر کے ایک گیت کا چھوٹا سا حصہ بھی شیئر کیا اور ساتھ میں دلچسپ کہانی بھی بتائی۔
پریتی نے اپنے پیغام میں بوبی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہم اس شوٹ کے لیے آپ کے لیے کپڑے خرید رہے تھے تو اس وقت مجھے ایسا لگا کہ میں آپ کی ساتھی اداکار نہیں بلکہ پرسنل اسسٹنٹ ہوں۔
ساتھ میں پریتی نے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو اپنا نام پریتم سنگھ رکھنے اور دوسروں کو اس بات پر قائل کرنے پر کبھی معاف نہیں کروں گی۔
اپنے پیار بھرے اس پیغام میں پریتی نے کہا کہ ان سے کے باوجود یہ حقیقت نہیں بدلتی کہ میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہیں اور آپ اس فلم میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہے تھے۔
پریتی نے اپنے ساتھی اداکار کو اپنے پیغام کے آخر میں گرم جوشی کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔









