پنجاب حکومت کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐمنانے کا فیصلہ خوش آئند، فردوس عاشق

پنجاب حکومت کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐمنانے کا فیصلہ خوش آئند، فردوس عاشق 75

گوجرانوالہ،کامونکی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐمنانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے،گوجرانوالہ کے کارکنوں کے جذبے اور سیاسی شدت محسوس کررہی ہوں جو کہ دیدنی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی 16تا 22 نومبر ʼʼہفتہ شان رحمة اللعالمین ʼʼپورے مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری ہفتہ رحمة اللعالمین کی تقریبات کے سلسلہ میں گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی سرکاری سطح پر مذہبی تقاریب کا سلسلہ جاری رہا جس کی آج اختتامی تقریب کا انقعاد کیاگیا۔ ہفتہ شان رحمة اللعالمین کے دوران اہلیان پنجاب نے اس ہفتے نبی کریم ۖ سے جس انداز میں والہانہ محبت کااظہار کیا اس پرفخر ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد صدیق مہر کی

رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں